چھتيس گڑھ ریاستی کانگریس نے بھلائی میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں پارٹی امیدوار کے حق میں کام نہ کرنے کے الزام میں رخصت پذیر میئر نرملا یادو سمیت نو لیڈروں کو پارٹی سے نکال دیا ہے۔
ریاستی کانگریس صدر بھوپیش بگھیل نے بھیلائی میونسپل کارپوریشن میں کل پولنگ ختم ہونے کے ساتھ ہی رخصت پذیر میئر نرملا
یادو، ان کے شوہر وجے یادو، برج موہن سنگھ، سندیپ نرنكاري، راجکمار دیشمکھ، سنتوش دیشمکھ، برجیش رائے، وکی شرما اور گرمیت دھنئی کو چھ برس کے لئے پارٹی سے نکالنے کے حکم نامے پر دستخط کر دیے۔
ان لیڈروں کو درگ دیہی ضلع کانگریس کے صدر ہیمنت بنجارے نے پارٹی کے باقاعدہ امیدوار کے خلاف کام کرنے کی وجہ سے پارٹی سے نکالنے کی سفارش کی تھي